کورونا وائرس پر سیاست نہ کی جائے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ  جو مایوس ہوئے کہ  کورونا زیادہ نہیں پھیلا، درخواست کرتا ہوں  کورونا وائرس پر سیاست نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پہلے اندازہ تھاپچیس اپریل تک پچاس ہزار مریض ہوں گے،مگر اب ایسا نہیں،،پندرہ سے بیس  مئی تک کیس بڑھیں گے اور اسپتالوں پر دباؤ بڑھے گا۔

لاک ڈاؤن سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر اسد عمروزیراعظم نے کہا ہے کہ پولیس والے عوام کو ڈنڈے  نہ ماریں، ان کو  لاک ڈاؤن  سے متعلق سمجھائیں اور ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کیا کہ  آرڈیننس کے ذریعے اسمگلرز کے خلاف  سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے تک ہم کورونا سے لڑنے کیلئے مزید تیاری کرلیں گے اور اس وقت لاک ڈاؤن میں کمزور طبقے کی فکر  ہے، ڈر ہے  لوگ  بھوک سے سڑکوں پرآگئے تولاک ڈاؤن کا فائدہ نہیں ہوگا۔







Comments