پاکستان کو چین6 ارب ڈالرز سے زائد فنانسنگ فراہم کرے گا :رواں سال
چین کا پاکستان کو رواں سال کے دوران 6 ارب ڈالرز سے زائد فنانسنگ فراہم کرنے کا فیصلہ، پڑوسی دوست ملک کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران کے دوران پاکستان کو بھرپور مدد کرے گا۔ کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان کی برآمدات، ترسیلات زر اور ٹیکس محصولات میں کئی ارب ڈالرز کی کمی کا خدشہ ہے۔ اسی باعث چین نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے اگلے 12 ماہ کے دوران خصوصی فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین اگلے 12 ماہ کے دوران پاکستان کو 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا اضافی قرضہ فراہم کرے گا۔ اس قرض کے باعث پاکستان کی معاشی مشکلات میں کمی ہوگی۔ عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں، کورونا وائرس ایک مشکل وقت میں ہے، ایسے مشکل وقت میں پاکستان کو فنڈنگ کی ضرورت ہے، کرونا کےاثرات کم ہوتے ہی مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے جس میں 6 ارب ڈالرز کے موجودہ ای ایف ایف پروگرام کے تحت بات چیت ہو گی ۔